National News

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا دہشت گرد ہلاک

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا دہشت گرد ہلاک

 بیروت: جنوبی لبنان میں سرحدی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں ہفتہ کو حزب اللہ کا ایک دہشت گرد مارا گیا۔ لبنان کے ایک فوجی ذریعے نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حزب اللہ کا ایک دہشت گرد عطہ الشعب گاو¿ں پر اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے سرحدی علاقوں میں مکانات اور جنگلات کو نشانہ بناتے ہوئے چھ فضائی حملے کیے۔

جس میں 6 مکانات تباہ اور 15 دیگر کو نقصان پہنچا۔ اس دورا ن حزب اللہ کے عسکری ونگ اسلامک ریزسٹینس نے کہا کہ اس کے جنگجوو¿ں نے 10 اسرائیلی مقامات پر 10 حملے کیے، جن میں ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ بعد ازاں دن میں اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ لبنان کے ساتھ ملک کی سرحد پر تین فوجی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی اسرائیل کے بندرگاہی شہر حیفہ کے رامبام ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top