Latest News

بھاجپا کے 50 سالہ نیتا نے کی 14 سالہ لڑکی کی عصمت دری، متاثرہ 5 ماہ کی حاملہ نکلی

بھاجپا کے 50 سالہ نیتا نے کی 14 سالہ لڑکی کی عصمت دری، متاثرہ  5 ماہ کی حاملہ نکلی

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں ایک انتہائی سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں مگرون تھانہ کے علاقے میں ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ تقریباً پانچ ماہ کی حاملہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے فی الحال مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
معلومات کے مطابق، عصمت دری کے الزامات ایک مقامی عوامی نمائندے پر ہیں۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق، عصمت دری کے الزامات بھارتیہ جنتا پارٹی کے حمایت یافتہ 50 سالہ کندن آدیواسی پر ہیں۔ کندن آدیواسی فتح پور سے ضلع ممبر ہیں۔ الزامات لگتے ہی معاملے نے سیاسی بیانیہ بازی بھی شروع کر دی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کندن پر مقدمہ درج کیا ہے۔ لیکن مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم فرار بتایا جا رہا ہے۔
 پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے معاملوں میں عام طور پر نابالغ سے متعلق جنسی جرائم کے لیے سخت قانون POCSO ایکٹ اور بھارتی فوجداری ضابطہ کی متعلقہ دفعات لاگو ہوتی ہیں، جو نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے کیس میں سخت سزا کا انتظام کرتی ہے ۔ فی الحال معاملہ سامنے آنے کے بعد سب کی نگاہیں ملمز کی گرفتاری پر ٹکی ہے ۔ قیاس لگائے جارہے ہے کہ ملزم  کے خلاف بھاجپا پارٹی بھی جلد ایکشن لے سکتی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top