Latest News

مشرقِ وسطی میں جنگ: 97 لاکھ ہندوستانی خطرے میں ، مرکزی حکومت اٹھانے جارہی یہ قدم

مشرقِ وسطی میں جنگ: 97 لاکھ ہندوستانی خطرے میں ، مرکزی حکومت اٹھانے جارہی یہ قدم

نیشنل ڈیسک: امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد مشرق وسطی میں حالات تیزی سے بگڑتے نظر آ رہے ہیں۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان وہاں رہ رہے تقریباً  ستانوے لاکھ ہندوستانیوں کی سلامتی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے ہنگامی تیاری شروع کر دی ہے اور حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
دو روزہ دورے سے واپسی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی رات تقریباً 9  بج کر30  منٹ پر دہلی پہنچیں گے۔ واپسی کے فوراً بعد وہ سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں موجودہ حالات اور بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی  شہریوں کی سلامتی کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
فوج اور بحریہ کو چوکس رکھا گیا ہے اور انخلا کی مکمل تیاری کی گئی ہے۔ حکومت نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے  ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ کو الرٹ پر رکھا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہوائی راستے سے بڑے پیمانے پر انخلا کا منصوبہ بندتیار ہے۔ اس کے ساتھ سمندری راستے سے، خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے بھی ہندوستانیوں کو محفوظ باہر نکالنے کے اختیارات پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایران، اسرائیل اور دیگر خلیجی ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے بات چیت کر کے ہندوستان کی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے صبر و تحمل اختیار کرنے اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ خطے میں موجود ہندوستانی سفارت خانوں نے ہدایت نامہ جاری کر کے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بچنے، محتاط رہنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
خلیجی ملکوں میں بڑی ہندوستانی  آبادی موجود ہے۔ مشرق وسطی میں ہندوستانی  تارکین وطن کی بڑی تعداد رہتی ہے۔
 متحدہ عرب امارات میں تقریباً39  لاکھ، سعودی عرب میں 27.5  لاکھ، کویت میں 10  لاکھ سے زیادہ، قطر میں تقریبا8.3  لاکھ، عمان میں6.6  لاکھ اور بحرین میں تقریبا 3.5  لاکھ ہندوستانی  رہ رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top