Latest News

چین میں '' چاند کے نئے سال '' کی رات خوفناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک

چین میں '' چاند کے نئے سال '' کی رات خوفناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک

بیجنگ: مشرقی چین میں 'چاند کا نیا سال' شروع ہونے سے پہلے ایک پٹاخوں کی دکان میں دھماککہ ہونے کے باعث آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک اور دو دیگر معمولی طور پر جھلس گئے۔ حکام نے یہ  جانکاری دی ہیں۔ ڈونگہائی کاؤنٹی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جیانگسو صوبے کے ایک گاؤں میں اتوار دوپہر دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک شخص نے دکان کے قریب پٹاخہ جلا دیا۔
چین میں چاند کے نئے سال کی آدھی رات کو پٹاخے جلانا ایک روایت ہے لیکن حالیہ برسوں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کئی جگہوں پر پٹاخوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چین میں چاند کا نیا سال منگل کو منایا جائے گا۔ اتوار کے دھماکے کے بعد، ایمرجنسی مینجمنٹ وزارت نے تمام علاقوں سے اپیل کی ہے کہ آئندہ حادثات سے بچنے کے لیے پٹاخوں کی پیداوار، نقل و حمل، فروخت اور استعمال کی نگرانی مضبوط کی جائے۔
 



Comments


Scroll to Top