Latest News

پنجاب میں تبلیغی  جماعت کے 651 افراد کی شناخت ، 15 لاپتہ

پنجاب میں تبلیغی  جماعت کے 651 افراد کی شناخت ، 15 لاپتہ

جالندھر: ملک بھر میں کورونا وائرس  کے پھیلنے کے خوف سے ہر  صوبہ میں  جہاں  پر پولیس  تبلیغی جماعت کے افراد کو کھوجنے میں لگی ہے   وہیںپنجاب حکومت نے 651 میں سے 636 افراد کو تلاس کر لیا ہے ، جنہوں نے کوارنٹائن  کر دیا ہے ۔ پولیس انتظامیہ ابھی 15 افراد کو تلاش نہیں سکی    ۔ اس کی جانکار  ی کیپٹن امریندر نے  جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  صحافیوں کو دی ۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت سے جڑے اب تک 27 معاملے پازیٹو پائے گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ دنیا بھر کے قریب 41 سے زیادہ ممالک کے لوگوں نے اس   پروگرام میںحصہ لیا تھا، جن کی تعداد قریب 960 ہے۔ ان میں سب سے زیادہ شہری انڈونیشیا  (397) ، بنگلہ دیش (110)، ملیشیا  (75) اور تھائی لینڈ  کے لوگ شامل تھے ۔ اتنا ہی نہیں، اس  پروگرام میں امریکہ، ویتنام جیسے ممالک کا بھی  نام  شامل ہے ۔ دہلی واقع  نظام الدین  مرکز کے تبلیغی  جماعت  میں حال میں شامل ہوئے دیش بھر  کے قریب 9000 افراد کی پہچان   کر کوارنٹائن  کیا جا چکا ہے ۔ ابھی تک  کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثر افراد  میں جماعت کے لوگ ہی شامل ہیں۔
ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے جو 9000 افراد کی پہچان  کی گئی ہے ، ان میں سے 1300 لوگ غیر ملکی  بتائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس  کے 4000 سے زیادہ معاملوں میں سے  کم سے کم 1,445 کا  جماعت  سے کنیکشن ملا  ہے ۔ مرکز میں ہوئے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد جماعتی ملک  کے الگ الگ حصوں  میںگئے جہاں انہوں نے کورونا پھیلایا ۔
 



Comments


Scroll to Top