Latest News

ہریانہ میں کورونا  کے 6نئے معاملے ، 190 پہنچی تعداد

ہریانہ میں کورونا  کے 6نئے معاملے ، 190 پہنچی تعداد

چنڈیگڑھ:ہریانہ میںکورونا پازیٹو مریضوں کا اعداد وشمار  تیزی سے بڑھتا جا  رہا ہے۔ آج  6نئے معاملے سامنے  آنے سے صوبہ میں کورونا  کے کیس کا اعداد وشمار  190 ہو  گیا  ہے۔ بدھوار  کو جاری ہیلتھ  بلیٹن کے تحت صوبہ بھر میں اب تک 26397 افراد  کو نگرانی میں رکھا گیا ہے  جس  میں سے  14145 افراد خود سے  نگرانی میں  ہیں۔ اس کے علاوہ 12252 افراد  نے نگرانی کا وقت پورا  کر لیا ہے۔ وہیں اب تک 7098 افراد کے سیمپل  جانچ کے لئے  بھیجے گئے ہیں جس میںسے 5291 کی رپورٹ  نیگیٹو  آ چکی ہے  جبکہ 1617 افراد کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔ اس کے علاوہ  1192 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا  گیا  ہے۔
10غیر ملکی  64باہری صوبوں کے متاثر 
ہریانہ میں ملے متاثرہ مریضوں میں10 غیر ملکی اور 64 باہری صوبوں  کے ہیں۔ ان میں شری لنکا  سے 6، نیپال ، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا اور ساوتھ افریقہ کا ایک  ایک شہری شامل ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش  کے 11 ، ہماچل پردیش  کے 10 ، تمل ناڈو  کے 7، مغربی بنگال  کے 4  ، کیرلہ  کے 5، بہار کے8، تیلنگانہ کے 2،اندھرا پردیش  سے 2 ، مہاراشٹرا کے 6 ، جموں کے 3، مدھیہ پردیش  کے 2 اور پنجاب ، کرناٹک ، چنئی ، اسام کا ایک ایک شہری  متاثر  ہیں۔
42 مریض  ٹھیک ہو کر پہنچے گھر 
ابھی تک 42 مریض ٹھیک ہو کر گھر پہنچ  چکے ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ  گوروگرام میں  ہی ہیں۔ یہاں سے 17 مریض ، پانی پت  میں4 ، فرید آباد میں8، کرنال میں3، پنچکولہ میں2، ابنالہ 2، سرسہ  میں2، بھوانی 1، حسار  میں1، سونی پت میں1 اور پلوامہ  میں 1مریض ٹھیک ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top