Latest News

غازی آباد :نرسوں سے بدسلوکی پڑی مہنگی،6جماعتیو ں پر درج ہوئی ایف آئی آر، یوگی نے کہا ،این ایس اے لگاو

غازی آباد :نرسوں سے بدسلوکی پڑی مہنگی،6جماعتیو ں پر درج ہوئی ایف آئی آر، یوگی نے کہا ،این ایس اے لگاو

غازی آباد:ضلع کے ایم جی ہسپتال میں بھرتی 6جماعتیوں  کو نرسوں سے بد سلوکی  کرنابہت مہنگا پڑ گیا ہے۔ نرسوں کی شکایت پر ایس ایس پی نے معاملے کی جانچ کرائی تو الزام صحیح پایا گیا ۔ اب ایس ایس پی  نے ملزمین6جماعتیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
نرسوں نے لگایا یہ الزام
تبلیغی جماعت کی مرکز میںشامل ہوئے لوگوں کو کورونا  کے شک کے پیش نظر ملک بھر کے الگ الگ ہسپتالوں میں کوارنٹائن کیا گیا ہے ۔ غازی آبادی کے ایم ایم جی ہسپتال میں بھی کچھ جماعتی بھرتی  کئے گئے ہیں۔ گورووار کو ہسپتال کی عورت سٹاف   نے جماعتیوں پر بے حیائی کرنے کا الزام لگایا۔ نرسوں کا الزام ہے کہ ان کے سامنے ہی جماعتیوں  نے کپڑے کھول دیئے۔
نرسو ں کی طر ف  دیکھ کر فحش اشارے کر رہے جماعتی :سی ایم او
غازی آباد کے سی ایم او نے گورووار شام ضلع کے ڈی ایم  سے کوارنٹائن سینٹر میں رہ رہے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی شکایت کی ہے۔ سی ایم اونے کہا ہے کہ  ایم جی ایم ہاسپٹیل میں بنائے گئے کوارنٹائن سینٹر میں تبلیغی جماعت  کے لوگ بغیر پینٹ کے گھوم رہے ہیں اور نرسوں کی طرف دیکھ کر فحش اشارے کر رہے ہیں،۔ اس معاملے میں ڈی ایم نے جانچ کے احکام  دیئے ہیں۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس بھی ایم جی ایم ہاسپٹیل پہنچ گئی ہے۔
نرسو ںکے ساتھ  بدسلوکی  کرنے  والوں پر  لگے این ایس اے
اس معاملے  پر وزیر اعلی ٰ نے بھی سخت رخ اپنایا  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نرسوں کے ساتھ بدسلوکی گھنائونا جرم ہے۔بدسلوکی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ہم انہیں چھوڑینگے نہیں۔ یہ نہ قانون  کو مانیں گے اور نہ ہی انتظامیہ کو ، ملزمین کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top