Latest News

زمین کی طرف بڑھ رہا خطرہ، 50 سال پہلے بھیجا گیا خلائی جہاز آرہا واپس

زمین کی طرف بڑھ رہا خطرہ، 50 سال پہلے بھیجا گیا خلائی جہاز آرہا واپس

نیشنل ڈیسک : سوویت یونین کا پرانا خلائی جہاز کوس موس 482  (  Kosmos 482) ،اب بے قابو  ہو کر زمین کی طرف آرہا ہے، جس کو  1970 میں  شکر گرہ (زہرہ ) پر بھیجا گیا تھا، ۔ سائنس دانوں کا ماننا  ہے کہ یہ مئی کے پہلے دو ہفتوں میں، ممکنہ طور پر 10 مئی کے آس پاس زمین پر گر سکتا ہے۔
سیارہ زہرہ کا مطالعہ کرنے کے لیے بھیجے جانے والے اس خلائی جہاز کے بوسٹر میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے یہ دو حصوں میں بٹ گیا۔ اس کا مرکزی حصہ 5 مئی 1981 کو زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد تباہ ہو گیا لیکن اس کا لینڈنگ کیپسول زمین کے مدار سے باہر نہ نکل سکا اور تب سے یہ زمین کے بیضوی مدار میں گھوم رہا ہے۔
زمین کو کتنا بڑا خطرہ ہے؟
یہ لینڈنگ کیپسول ابھی بھی مدار میں ہے۔ یہ تقریبا ایک میٹر چوڑا ہے اور اس کا وزن تقریبا 500 کلو گرام ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد بھی پوری طرح جل نہیں پائے گا، کیونکہ اسے زہرہ کے شدید دباؤ اور گرمی کو برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
یہ کیپسول کہاں گر سکتا ہے؟
سائنسدانوں کے مطابق Cosmos 482 کا یہ کیپسول51.7 ڈگری کیمداری جھکاؤ کے ساتھ   52 ڈگری شمالی اور 52 ڈگری جنوبی عرض بلد کے درمیان کہیں بھی گر سکتا ہے ۔  یہ خطہ کینیڈا سے لے کر جنوبی امریکہ تک کے علاقے پر محیط ہے۔ لیکن، چونکہ زمین کا زیادہ تر حصہ سمندر ہے، اس لیے اس خلائی جہاز کے سمندر میں گرنے کا زیادہ امکان ہے۔
 



Comments


Scroll to Top