Latest News

پچاس سالہ خاتون نے اپنے بیٹے کے ہم جماعت لڑکے سے رچائی شادی، ہوئی حاملہ

پچاس سالہ خاتون نے اپنے بیٹے کے ہم جماعت لڑکے سے رچائی شادی، ہوئی حاملہ

انٹرنیشنل ڈیسک: پیا ر کب ، کس سے  اور کیسے ہو جائے اس کا کوئی اصول نہیں ہوتا  اور ایک چینی خاتون کی یہ کہانی اس کی مثال بن گئی ہے۔ ایک 50 سالہ'سسٹر جن' نامی   کاروباری خاتون ان دنوں انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کر رہی ہے،  وجہ سے ان کی چونکا دینے والی محبت کی کہانی اور حال ہی میں  کیا گیا ایک بڑا انکشاف ۔ کبھی  ایک سنگل مدر (اکیلی ماں )  رہی  سسٹر جن  دوبارہ ماں بننے والی ہیں  لیکن اس بار، چیزیں کچھ مختلف ہیں۔ ان کی شادی اپنے بیٹے کے ہم جماعت، ڈیفو نامی روسی نوجوان سے ہوئی ہے۔ اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ حاملہ ہیں۔
6 سال پہلے شروع ہوئی تھی انوکھی کیمسٹری 
یہ سب تقریبا چھ سال پہلے شروع ہوا، جب جن کے بیٹے کیکائی نے اپنے کچھ بین الاقوامی دوستوں کے لیے چینی نئے سال کی پارٹی کا اہتمام کیا۔ ان مہمانوں میں ڈیفو نامی ایک روسی طالب علم بھی تھا، جو اس وقت کیکائی کا ہم جماعت تھا۔ ڈیفو کو سسٹر جن کی مہمان نوازی اور پارٹی میں کھانا اس قدر پسند آیا کہ وہ ایک رات قیام کے لیے آیا اور پھر پورا ہفتہ وہیں ٹھہرا ۔  سسٹر جن نے خود بتایا کہ اس وقت وہ ایک بہت توانا اور خود انحصار خاتون تھیں۔ ڈیفو  نے ان کے ساتھ  رابطہ بنائے رکھا ، حیرت انگیز تحائف بھیجتا رہا، اور آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان ایک عجیب لیکن مضبوط تعلق قائم ہوگیا۔
عمر کا فرق بنا رکاوٹ ،بیٹے نے  دیاساتھ 
تاہم، سسٹر جن نے ابتدا میں عمر، ثقافت اور اپنی پہلی شادی کے تلخ تجربات کی وجہ سے اس رشتے پر بھروسہ نہیں کیا۔ لیکن جب اس کے بیٹے کیکائی نے اس رشتے کی حمایت کی تو اس نے ڈیفو کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ کچھ سال تک چلنے والے اس رشتے کے بعد دونوں نے اسی سال شادی کرلی۔
حمل کے اعلان نے ہلچل مچا دی
8 جون 2025 کو، سسٹر جن نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اعلان کیا گیا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خبر نے نہ صرف لوگوں کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گیا۔
عوام کی طرف سے ملا جلا ردعمل
کچھ لوگوں نے سسٹر جن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزاری اور محبت کو نئے انداز میں قبول کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ عمر صرف ایک عدد( نمبر )  ہے، اس کا عزم متاثر کن ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے محسوس کیا کہ یہ سب ایک 'اسکرپٹڈ کہانی' ہے - ایک صارف نے پوچھا کہ کیا وہ ڈیفو کے ساتھ روس جائے گی؟  وہ تو اس کے والدین کی عمر کی ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top