Latest News

نیپال میں ہندوستانی نوجوان کاقتل ! سڑک کنارے جھاڑیوں میں ملی لاش

نیپال میں ہندوستانی نوجوان کاقتل ! سڑک کنارے جھاڑیوں میں ملی لاش

انٹرنیشنل ڈیسک: نیپال کے ضلع سرلاہی کے برہمپوری دیہی میونسپلٹی کے علاقے جھمل پل کے قریب ہفتہ کو 45 سالہ ہندوستانی شہری کی لاش برآمد ہوئی۔ نیپال پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بیتھا کے طور پر کی گئی ہے جو سیتامڑھی (بہار) ضلع کے بھداہی کا رہنے والا ہے۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مقامی انتظامیہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کررہی ہے۔ 
نیپال پولیس کے سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا کہ متوفی کی لاش سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی۔ لاش کی حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر قتل کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد موت کی اصل وجہ کی تصدیق ہو سکے گی۔ بھدہی گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ بیتھا اکثر نیپال جاتا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ نیپال کیوں گیا اور کن حالات میں اس کی موت ہوئی۔ ہندوستانی سفارت خانے کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top