Latest News

امریکہ میں گرد آلود آندھی سے خوفناک حادثہ: ہائی وے پر 30 سے زائد گاڑیاں ٹکرائیں، 4 ہلاک  اور 29 زخمی ( ویڈیو)

امریکہ میں گرد آلود آندھی سے خوفناک حادثہ: ہائی وے پر 30 سے زائد گاڑیاں ٹکرائیں، 4 ہلاک  اور 29 زخمی ( ویڈیو)

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں منگل کو آنے والی گرد آلود شدید آندھی نے جان لیوا حادثے کو جنم دیا۔ تیز ہواؤں کے باعث اڑتی دھول سے حدِ نگاہ تقریبا صفر ہو گئی، جس کے نتیجے میں پویبلو کے جنوب میں انٹرسٹیٹ 25 پر 30 سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

SCENE Multiple-vehicle #crash killing at least four closed I-25 in #Pueblo pic.twitter.com/nMX9bnm5Rp

— ShanghaiEye🚀official (@ShanghaiEye) February 18, 2026


کولوراڈو اسٹیٹ پیٹرول کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریبا 10 بجے پیش آیا، جب اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ گرد  وغبار کا بڑا بادل اٹھ کھڑا ہوا۔ گاڑی چلانے والوں کو سڑک پر آگے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا، جس سے ایک کے بعد ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوتی چلی گئی۔ پولیس افسران نے بتایا کہ اس دردناک حادثے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ 29 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فی الحال تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
گشتی دستے کی ترجمان شیری مینڈیز نے کہا کہ انتہائی کم حدِ نگاہ کو حادثے کی بڑی وجہ مانا جا رہا ہے، تاہم دیگر ممکنہ وجوہات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر طویل ٹریفک جام لگ گیا اور امدادی و بچاؤ کاموں میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے بچیں اور وارننگ جاری ہونے پر خاص احتیاط برتیں۔
 



Comments


Scroll to Top