National News

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں 3 طالبان دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں 3 طالبان دہشت گرد ہلاک

پشاور: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کی کارروائی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم 'تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے 3دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ معلومات جمعرات کو دی۔ حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے بدھ کی رات ضلع پشاور کے علاقے شاہ پور میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے بتایا کہ اس مقابلے کے بعد تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ کچھ دیگر فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں مطلوب دہشت گرد حزب اللہ مقتول  شامل ہے اور باقی دو دہشت گردوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ حکام نے بتایا کہ چھاپے کے دوران فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش جاری ہے۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان صوبوں میں گزشتہ چند مہینوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے تائرہ بندگئی میں ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا ، جس میں کم از کم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
 



Comments


Scroll to Top