Latest News

جالندھر میں کورونا کا قہرم،3مریض پائے گئے پازیٹو

جالندھر میں کورونا کا قہرم،3مریض پائے گئے پازیٹو

جالندھر:دنیا بھر کے متعدد ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس نے ضلع جالندھر کے 3افراد کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ سول ہسپتال فلور میں داخل 3 مریضوں کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی  ہے ۔ غور طلب ہے کہ تینوں مریض (جن میں دو مرد اور ایک عورت) کورونا وائرس سے متاثرنواں شہر کے اس شخص کے رابطے میں آئے تھے جس کی گزشتہ دنوں موت ہو چکی ہے۔ ادھر اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے جب سول سرجن ڈاکٹر گریندر کور چاولہ سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
بتا دیں کی کچھ دنوں پہلے جرمنی سے اپنے گائوں پٹھلاوا لوٹے 70سالہ بزرگ کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی تھی ۔ گائوں پٹھلاوا نواسی بلدیو سنگھ ولد جگن ناتھ جرمنی سے اٹلی میں دو گھنٹے کے ٹھہراو کے دوران اپنے گائوں پٹھلاوا پہنچا تھا۔ گائوں پٹھلاوا میں کورونا وائرس سے موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حرکت میں آئے محکمہ صحت کی طرف سے جہا ںحال ہی میں غیر ممالک سے لوٹے عوام کی سکریننگ کروانے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے تو ایسے اشخاص میںمشتبہ علامت پائے جانے والے قریب 56افراد کو محکمہ نے ہوم کوارن ٹائن کر دیا ہے۔
ملک میںاب تک 9لوگوں کی موت
ہندوستان میں مسلسل کورونا کے معاملے  بڑھتے جا رہے ہیں ۔ ہندوستان میں اب تک 9افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو عوام نے پی ایم مودی کی عوامی کرفیو کی درحواست کی پوری حمایت دی  اورلوگ اپنے گھروں میں ہی بند رہے ۔ بتا دیں کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سوموار کو کرفیو لاگو کر دیا ۔ ایسا بڑا قدم اٹھانے والا ملک کایہ پہلا صوبہ  ہے۔ افسران نے بتایا کہ عوام لاک ڈائون کی تعمیل نہیں کر رہے تھے ، اس لئے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کرفیوکا اعلان کیا۔
 



Comments


Scroll to Top