ممبئی :سپر اسٹار کمل حسن کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ ہو گیا ہے۔حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہے اور کئی بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے تینوں مرنے والے فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ کمل ہاسن کی آنے والی فلم ' انڈین 2 ' کے سیٹ پر چنئی میں ہوا ہے۔

رپورٹوںکے مطابق، یہ حادثہ کرین کے کریش ہو جانے کی وجہ سے ہوا ہے، جس میں تین فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موت ہو گئی ہے اور 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ 19 فروری کی رات قریب 9.30 بجے ہوا۔

دراصل، کرین کے اوپر کے باکس میں ایک شخص تھا اور کچھ لوگ کرین کے آس پاس کام کر رہے تھے جو کہ اس کی زد میں آ گئے۔ ایک پولیس افسر نے حال ہی میں بتایا ہے یہ لوگ سیٹ کی لائٹنگ کا کام کر رہے تھے۔

اس دردناک حادثے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کمل نے بتایا، یہ حادثہ بہت دردناک ہے، میں نے اپنے تین ساتھیوں کو کھو دیا، مجھے درد سے زیادہ ان خاندانوں کی فکر ہے، جن کے اپنے اس حادثے کا شکار ہو گئے، ان کے دکھ کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ شاید یہ کمل ہاسن کی آخری فلم ہوسکتی ہے ۔

بتا دیں اس فلم کو ایس شنکر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں پہلے ہی اس فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ فلم 1996 میں کمل ہاسن کی فلم ' انڈین' کا سیکوئل ہے۔ فلم میں سدھارتھ اور کاجل اگروال بھی اہم کردار میں شامل ہیں۔