Latest News

سوڈان کے کارخانے میں دھماکہ، کئی بھارتیہ سمیت 24 لوگ ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی

سوڈان کے کارخانے میں دھماکہ، کئی بھارتیہ سمیت 24 لوگ ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی

سوڈان میں چینی مٹی کی فیکٹری میں ایک ایل پی جی  ٹینکر میں دھماکہ ہونے سے 24 لوگوں کی موت ہو گئی جس میں کئی بھارتیہ بھی شامل ہیں۔حادثے میں 130 سے زیادہ افراد کے ززحمی ہونے کی خبر ہے ۔ سوڈان میں بھارتی سفارت خانے نے منگل کو ہوئے اس واقعہ  میں بھارتیوں کے مارے جانے کی اطلاع دی۔ تاہم اس نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1202193858743787520
سفارت خانے نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، '' ابھی تک ملا اطلاعات کے مطابق بھارتی کارکنوں سمیت کئی لوگوں کی موت ہوئی اور بہت سے دوسرے افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس نے بتایا کہ فیکٹری میں 50 سے زائد بھارتیہ مزدور کام کرتے ہیں۔سوڈان حکومت نے کہا کہ حادثے  میں 24 لوگوں کی موت ہو گئی اور 130 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔

PunjabKesari
ابتدئی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ جائے حادثہ پر سیکورٹی کے لئے ضروری آلات نہیں تھے۔حکومت نے کہا، '' وہاں پر آتش گیر مادہ کا غلط طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا جس سے آگ پھیل گئی۔معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ادھر، ہندوستانی وزارت خارجہ نے حادثے میں 18 ہندوستانیوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اظہار ہمدردی  کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top