National News

وومنز ڈے پر منعقد ہوگی 2کلومیٹر کی دوڑ

وومنز ڈے پر منعقد ہوگی 2کلومیٹر کی دوڑ

جالندھر:صحت کے بارے میں خواتین کو  آگاہ کرنے کے لئے ہاک رائیڈر جالندھر اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے 'وومنز ڈے' پر  ڈیویٹ میں پروگرام کا اہتمام کروایا جا رہا ہے ۔اس میں 'ہندسماچار'بطور میڈیا پارٹنر شامل ہے۔ہاک رائیڈر کے ممبر ان کی طرف سے اس پروگرام کا دعوت نامہ  پنجاب کیسری گروپ کے ڈائریکٹر شری ابھیجے چوپڑہ  کو دیا گیا ۔
اس گروپ کے ایک ممبر  روہت نے بتایا کہ عورتوں کو  ان کی صحت کے  تئیں  آگاہ کرنے کے لئے 2کلومیٹر  کی طویل تربیت اور واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس کا فلیگ آف پنجاب کیسری گروپ کے ڈائریکٹر شری  ابھیجے چوپڑہ کریں گے۔ پروگرام میں بنیادی طور پر ڈی ،سی  گریندر کمار شرما شامل ہوں گے ۔ واک ایچ ایم وی کالج سے شروع ہو کر ڈیویٹ میں اختتام پذیر ہوگی۔اس کے بعد وہاں پر شہر کی خواتین کو سنمانت کیا جائے گا ، جنہوں نے 5فروری سے 6مارچ تک منعقدہ  ویمن ڈے  رائزنگ چیلنج میں حصہ لیا ۔30دن کے اس مقابلے میں 500کے قریب خواتین  نے اپنی بیٹی اور   نانا بیٹی کے ساتھ روز واک  ، اور سائیکلنگ   کی ہے۔ اس دوران مقابلے میںحصہ لینے  والی خواتین کو اعزاز اور میڈل دے کر سنمانت کیا جائے گا۔



Comments


Scroll to Top