Latest News

نمائش میں بچے کی شرارت نے کر دیا کروڑوں کا نقصان ! مچ گیا ہڑکمپ، بھرپائی کو لیکر چھڑی بحث( ویڈیو)

نمائش میں بچے کی شرارت نے کر دیا کروڑوں کا نقصان ! مچ گیا ہڑکمپ، بھرپائی کو لیکر چھڑی بحث( ویڈیو)

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کی گئی ایک مفت عوامی نمائش اس وقت سرخیوں میں آ گئی، جب وہاں رکھا گیا دو کلو خالص سونے سے بنا نہایت نایاب شادی کا تاج ٹوٹ گیا۔ اس حادثے کی وجہ ایک چھوٹا بچہ بنا، جو بار بار شیشے کے ڈسپلے پر جھک کر اس تاج کو چھونے کی کوشش کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، جیسے ہی بچہ ڈسپلے کیبنٹ پر زیادہ جھکا، اس کا توازن بگڑ گیا اور کور آگے کی طرف جھک گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سونے کا تاج زمین پر گر کر ٹوٹ گیا، جس سے وہاں موجود لوگ دنگ رہ گئے اور ماحول کشیدہ ہو گیا۔

A child accidentally knocked over a glass display case at a museum in Beijing, China, causing a 2-kilogram gold crown to fall out and be damaged.pic.twitter.com/XHDQEXgzJN

— Massimo (@Rainmaker1973) December 17, 2025

 
یہ شادی کا تاج کوئی عام زیور نہیں تھا۔ اسے تقریبا دو کلو خالص سونے سے ہاتھ سے تیار کیا گیا تھا اور دنیا میں اس کی کوئی دوسری نقل موجود نہیں ہے۔ یہ خاص تاج بیجنگ میں منعقد ایک عوامی نمائش میں فن اور ڈیزائن کے بارے میں آگاہی کے مقصد سے رکھا گیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو چینی بلاگر ژانگ کائی نے شیئر کی، جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اس نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ژانگ کے شوہر ہی اس شادی کے تاج کے ڈیزائنر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ژانگ کائی نے بتایا کہ یہ تاج ان کے لیے صرف سونے کا زیور نہیں بلکہ جذباتی اور ذاتی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تاج فروخت کے لیے نہیں تھا، اس لیے اس کی قیمت طے کرنا بھی آسان نہیں ہے۔ ژانگ نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد بچے یا اس کے خاندان کو قصوروار ٹھہرانا نہیں تھا، بلکہ یہ سمجھنا تھا کہ ایسے معاملات میں نقصان کا اندازہ اور طریقہ کار کیسے طے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تاج کا پہلے ہی بیمہ کرایا گیا تھا اور فی الحال انہوں نے کسی قسم کے معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ واقعے کے بعد چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذمہ داری اور معاوضے کے حوالے سے شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایسے حادثات میں نقصان کی تلافی بچے کے والدین، نمائش کے منتظمین یا بیمہ کمپنی میں سے کس کو کرنی چاہیے۔
 



Comments


Scroll to Top