نیشنل ڈیسک:ہندوستان میں کورونا وائرس کیس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک کے الگ الگ حصوں میںکورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔ دہلی سے لے کر کیرل تک دہشت پھیلانے والا کورونا اب مغربی بنگال بھی پہنچ گیا ہے۔ کولکاتہ میں کورونا سے متاثر پہلا مریض ملا ہے ، جس سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 147تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں ہندوستانی فوج کا جوان بھی کورونا پازیٹو پایا گیاہے۔ صحت کے افسران کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے10نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس مہلک جراثیم سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 147ہو گئی ہے۔افسران نے بتایا کہ ان معاملوں میںدہلی ، کرناٹک اور مہاراشٹر میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے تین افراد اور 25بیرون ملک کے شہری بھی شامل ہیں۔
لداخ میںایک جوان کورونا پازیٹو پایا گیا ہے
لداخ میں ایک جوان کووائرس پھیلنے کی خبر ہے ۔حالانکہ ،جوان کو لے کر ابھی زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ان کے باپ ایران سے آئے تھے ۔ وہیں کولکاتہ میں جو پہلا مریض ملا ہے وہ لندن سے واپس آیا تھا ۔ اس میں وائر س کی علامت پائی گئی ہے۔ مریض کو بالی گھاٹ کے آئی ڈی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ افسر کے مطابق مریض کے ماں باپ و ڈرائیور کو بھی آئیسولیشن میںرکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 18سالہ نوجوان 15مارچ کو برٹین سے آیا تھا۔