National News

بھیڑ میں دکھا 12 سال پرانا دوست ، پروٹوکال بھول کر صدر کووند نے بلایا سٹیج پر

بھیڑ میں دکھا 12 سال پرانا دوست ، پروٹوکال بھول کر صدر کووند نے بلایا سٹیج پر

نیشنل ڈیسک : صدر رامناتھ کووند اتوار کے روز اوڈیشہ کی دارالحکومت بھوونیشور  میں اتکل یونیورسٹی کے پلیٹینم جوبلی (75سالہ ) تقریب میں حصہ لینے پہنچے تھے ۔ اس دوران ایک ایسا واقع ہوا جس نے سبھی کو حیران کردیا ۔ وہیں لوگوں نے کہا کہ صدر رامناتھ کووند اتنے بڑے عہدے پر رہتے ہوئے زمین سے جڑے انسان ہیں ۔ دراصل تقریب کے دوران صدر رامناتھ کووند نے بھیڑ میں اپنے 12 سال پرانے دوست کو پہچان لیا اور فوراً افسروں کو حکم دیکر انہیں اپنے پاس بلوایا اور سٹیج پر ساتھ کی کرسی پر بٹھایا ۔ صدر نے سفید پگڑی کو دیکھ کر ناظرین کے درمیان بیٹھے ویر بھدر سنگھ کو پہچان لیا اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سے کہا کہ وہ تقریب ختم ہونے کے بعد فوراً انہیں سٹیج سے بلائیں ۔ 

PunjabKesari
دھرمیندر پردھان نے ایسا ہی کیا جس کے بعد دونوں دوست آپس میں مل کر بیحد خوش نظر آئے ۔ صدر رامناتھ کووند نے ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں ۔ وہیں صدر کے دوست بیر بھدر سنگھ نے کہا کہ جب کووند نے سٹیج  پر ان کی طرف اشارہ کیا تو پہلے تو حیران رہ گیا کہ انہوں نے مجھے پہچان لیا ۔ بیر بھدر سنگھ نے بتایا کہ وہ 12 سالوں بعد صدر سے ملے ہیں ۔ انہیں کووند کے ساتھ کام کرنے کا موقع اس وقت ملا تھا جب وہ 2000 اور 2006 کے درمیان راجیہ سبھا کے ممبر تھے ۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اس موقع پر ایس ٹی / ایس سی  کمیٹی کے ممبر تھے اور ہم نے کم سے کم دو سال تک ایک ساتھ کام کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صدر کووند کے لئے گلاب کا پھول لانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی پروٹوکال کی وجہ سے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ملی ۔ میڈی اسے بات کرتے ہوئے سنگھ نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نے انہیں راشٹرپتی بھون آنے کیلئے مدعو کیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top