Latest News

سڈنی ہاربر میں 12 سالہ بچے پر شارک کا حملہ ، حالت نازک

سڈنی ہاربر میں 12 سالہ بچے پر شارک کا حملہ ، حالت نازک

سڈنی: آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر میں اتوار کے روز شارک کے حملے کا ایک سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ تقریبا 12 سالہ ایک لڑکا شارک کے کاٹنے سے بری طرح زخمی ہو گیا اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق اتوار کی دوپہر تقریبا 4 بج کر 20 منٹ پر ہنگامی خدمات کو واکلوز علاقے کے شارک بیچ کے قریب ہرمیٹیج فورشور واک سے اطلاع ملی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکے کے دونوں پیروں میں شدید زخم آئے ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس نے بتایا کہ زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ساحل بند کر دیا گیا اور لوگوں کو سمندر میں نہ اترنے کا مشورہ دیا گیا۔ آسٹریلیا میں حالیہ برسوں کے دوران شارک حملوں کے واقعات تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
نومبر 2025 میں نیو ساؤتھ ویلز کے ایک قومی پارک میں شارک کے حملے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔ اسی طرح اکتوبر 2025 میں کوئنزلینڈ کے شمالی علاقے میں ایک کم عمر لڑکا شارک کے حملے میں جان لیوا زخم آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ساحلی علاقوں میں حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور انتباہات کو سنجیدگی سے لیں۔
 



Comments


Scroll to Top