بغداد: یوروپی ملک کروشیا کے وزیر اعظم اینڈریز پلینکووچ اپنی اہلیہ کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے تک 'خود تنہائی‘ میں رہیں گے۔ یہ اطلاع حکومت کے ترجمان مارکو میلک نے ٹوئٹر پر دی۔

انہوں نے کہا''وزیر اعظم کی اہلیہ کا بخار کے بعد ہفتے کے روز ان کا معائنہ کیا گیا ، جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے‘‘۔ پلینکووچ نے اپنی جانچ بھی کروائی ، حالانکہ ان کی رپورٹ منفی ہے۔ انہوں نے احتیاط کے طور پر اگلے 10 دن تک 'سیلف آئسو لیشن‘ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ خیال رہے کروشیا میں کورونا وائرس کے اب تک 1،23،700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1655 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اسپوتنک،