کابل: افغانستا ن کے ایک فوجی احاطے میں پیر کے روز طالبان کے بڑے حملے میں 100 سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی ۔وزارت دفاع کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وردک صوبے کی دارالحکومت میدان شار میں فوج کے اڈے پر ہوئلے حملے میں 126 لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔افسر نے بتایا کہ قومی سکیورٹی ڈائریکٹر (این ڈی ایس) کے تربیتی اڈے کے داخلی دروازے پر پہلے دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مادہ سے بھرے ایک واہن سے زبردست دھماکہ کرایا۔ اسکے بعد دو بندوق برداروں نے احاطے میں گھس کر گولی باری کر کئی سکیورٹی اہلکاروں کو مار گرایا۔ بعدمیں سکیورٹی اہلکاروں نے بھی ان دونوں کو ہلاک کر دیا ۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔دہشت گرد تنظیم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ فوجی احاطے پر اسکے حملے میں 190 لوگ مارے گئے ہیں۔