اسلام آباد : ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ کو اتوار کے کچھ وقت کیلئے ہیک کرلیا گیا ۔ یہ ملک کا قومی براڈکاسٹر ہے ۔ ویب سائٹ پر پیغام لکھا گیا کہ ،'ہیلو ایڈمن ، آپ بہت محفوظ ہیں ۔ آپ کی سکیورٹی کی سراہنا کرتے ہیں ۔ ہم آپ پر نظر رکھ رہے ہیں ۔ ہم سے امید رکھنا ۔ پاکستان زندہ آباد '۔ ویب سائٹ ہیک کرنے والوں نے اپنی شناخت 'کریش رولرز' کے طور پر بتائی ہے ۔

افسروں نے بتایا کہ ویب سائٹ کو بحال کرلیاگیا ہے لیکن یہ ابھی پوری طرح سے کام نہیں کررہی ہے ۔ افسروں نے کہا کہ اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ ویب سائٹ ہیک کرنے والے کون لوگ ہیں لیکن ماضی میں ہندوستان اور پاکستان کے ہیکر ایک دوسرے کے خلاف سائبٹر حملے کرنے میں شامل رہے ہیں ۔