Latest News

اب ہندوستان سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ، حالات کشیدہ، کچھ بھی ہوسکتا ہے: عمران خان

اب ہندوستان سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ، حالات کشیدہ، کچھ بھی ہوسکتا ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو کہا کہ اب وہ ہندوستان  سے بات چیت کرنے کی اپیل نہیں کریں گے۔ا س کے ساتھ ہی، عمران خان نے ایک بار پھر ایٹمی جنگ کی دھمکی دی ۔ امریکی اخبارمیں نیو یارک ٹائمزکو انٹرویو میں عمران نے ہندوستان سے مزید مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا کہ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ ' اب ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں نے بات چیت کرنے کی ساری کوششیں کر لیں، لیکن  ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے نظر انداز کر دیا۔  بدقسمتی ہے کہ اب جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ میری امن اور بات چیت کی ساری کوششوں کو انہوں نے محض ہماری تسکین کے لئے سنا ہے ۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ نیوکلیائی ہتھیاروں سے مسلح ہمسائے سر دست ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کھڑے ہیں، سو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ 
مسٹر خان نے اپنے انٹرویو میں اس تشویش کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز پیش کرنے کے لئے ہندستان کشمیر میں "فالس فلیگ آپریشن" کی آڑ لے سکتا ہے اور اس طرح پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا۔
مسٹر خان کا بہ حیثیت وزیراعظم کسی بین اقوامی خبر رساں ادارے کو یہ پہلا انٹرویو تھا جو ان کی ناراضگی اور مایوسی کی غماز رہا ۔ہندستانی ذمہ داران بہر حال کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی کو قانونی اور داخلی معاملہ قرار دیتے ہیں جس سے اقوام عالم کو بہ کثرت اتفاق بھی ہے۔ ہندستان کا کہنا ہے کہ جو قدم اٹھایا گیا ہے اس کا تعلق خطے کے معاشی امکانات کو بہتر بنانے کی کوشش سے ہے۔ مسلح افواج کی تعیناتی احتیاطی ، امتناعی اور عارضی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top