Latest News

انڈونیشیا کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری

انڈونیشیا کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری

جکارتہ:  انڈونیشیا کے بحیرہ ارافورا میں ایک کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع میروکے میں سرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان درماوان ویدی نے بتایا کہ کے ایم سیتیا مکمور 06 کشتی گزشتہ ہفتے خراب موسم کی وجہ سے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ جائے وقوعہ کے قریب آپریشن میں مدد کے لیے کئی دیگر ماہی گیر کشتیوں کو بلایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 25 افراد سوار تھے جن میں سے 10 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے تاہم 15 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آج بحری جنگی جہاز کی مدد بھی لی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top