Latest News

چین میں کورونا وائرس کے 30نئے معاملے ، ووہان  کے 9اضلاع ''کم خطرہ'' درجہ بند کئے گئے

چین میں کورونا وائرس کے 30نئے معاملے ، ووہان  کے 9اضلاع ''کم خطرہ'' درجہ بند کئے گئے

بیجنگ:چین میںکورونا وائرس کے 30نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے پانچ میںیہ انفیکشن گھریلو سطح  پر پھیلا ہے ۔ افسران نے اتوار کو بتایا کہ وائرس   سے سب سے زیادہ متاثر ووہان کے 13 اضلاع میں سے نو  اضلاع کو کم خطرہ والا علاقہ  قرار دیا گیا جوکہ حالت آہستہ آہستہ  نارمل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ چین کے قومی صحت کمیشن (این ایچ سی ) نے اپنی تازہ رپورٹ میںبتایا کہ سنیچر وار کو چینی علاقہ میںکووڈ 19 کے 30نئے معاملے کے علاوہ 47ایسے معاملے بھی سامنے آئے جن میںعلامت نظر نہیں آ رہی تھی۔
کمیشن نے کہا کہ بغیر علامت والے 1024معاملے اب  بھی طبی  نگرانی میں ہیں۔ ان میں 244بیرون سے متاثر  ہو گر آے لوگ ہیں ۔ یہ ایسے معاملے ہوتے ہی جن میں انفیکشن کی تصدیق تو ہوتی ہے لیکن کوئی علامت نہیںنظر آتی ہے اور نہ ہی ان  گروپوں میں چھٹ پٹ سطح پر انفیکشن  پھیلانے   کی صلاحیت ہوتی ہے۔ سنیچر وار کو تین اور لوگوں کی موت ہوئی  اور یہ سبھی وائرس کے مرکزہیبئی  صوبے میں ہوئیں جس کے بعد چین میں کووڈ 19 کے مہلوکین کی تعداد 3,329 ہو گئی۔
چینی سر زمین پر سنیچر وار تک کل 81,669افراد  میں انفیکشن کی تصدیق  ہوئی ۔ ان میںعلاج کرا رہے 13,76لوگ اور صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے چھوڑے گئے 76,964دوسرے لوگ شامل ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی  شنہوانے خبر دی کہ ووہان میں کل نو انتظامی اضلاع کو کم  خطرہ والے گریڈ میںرکھا گیا ہے جبکہ دوسرے چار کو وسط خطرہ   والے علاقوں  کے طور پر درجہ بند کیا گیاہے۔ ووہان میں کورونا وائرس کے جوکھم کے لئے 27مارچ کو کی گئی تشخیص  کو اعلی خطرہ سے گھٹا کر وسط خطرہ کر دیا گیا تھا۔اب ہیبئی صوبہ  میں کوئی بھی شہر یا کائونٹی اعلیٰ خطرہ کے گریڈ میں نہیں آتا۔



Comments


Scroll to Top