Latest News

امریکہ میں آگ کی طرح پھیل رہا کورونا :34,000سے چھلانگ لگا کر 3لاکھ تک پہنچا اعداد وشمار، 8500ہلاک

امریکہ میں آگ کی طرح پھیل رہا کورونا :34,000سے چھلانگ لگا کر 3لاکھ تک پہنچا اعداد وشمار، 8500ہلاک

نیویارک:امریکہ میںکورونا وائرس آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ یہاں انفیکشن  کے معاملے اتنی تیزی  سے بڑھ رہے ہیں کہ متاثرین کا اعداد وشمار 34,000سے یکدم 310,000تک پہنچ گیا ہے جبکہ85,00 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ سب سے خراب حالت نیو یارک شہر میں ہے جہاں امریکہ کی کل اموات کی ایک چوتھائی سے زیادہ تعداد ہو گئی ہے۔ وائرس سے نیویارک میںایک دن میں630لوگ مارے گئے۔ نیویارک اور نیو جرسی کے بعد مشگن میں اب سے زیادہ معاملے سامنے آ رہے ہیں۔
یہاں ڈیٹرائیٹ میں223اموات ہوئی، جو نیو یارک  شہر کے علاوہ امریکہ کے میٹرو علا قے میں سب سے زیادہ ہیں ۔ بتا دیں کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اتوار صبح  تک کو مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑ ھ کر  64.753ہو  گئی ہے جبکہ 12لاکھ سے زیادہ  لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شما رکے مطابق گزشتہ سال دسمبر میںچین  میں پہلی بار سامنے آئی اس بیمار ی نے اب وبا کی شکل اختیار کر لی ہے ۔ 190ممالک میں اب تک کووڈ 19کے 1,202,236سے زیادہ معاملے درج کئے جا چکے ہیں۔ان معاملوں میںسے کم سے کم 247,457لوگ اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے اٹلی میں اب تک 15,000سے زیادہ اموات ہوئی  ہیں۔ جبکہ متاثرین کی تعداد 1لاکھ 20ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اور 19,758لوگ ٹھیک  ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 8400لوگ مارے جا چکے ہیں،یہاں انفیکشن کے معاملے تین لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔، ادھر ، ملک میں کورونا کا ایپی سینٹر مانے جا رہے نیو یارک میں24گھنٹے میں630افرادکی موت ہو چکی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے دو ہفتے میں کورونا سے سینکڑوں جانیں جا سکتی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top