پلوامہ حملے کے بعد پوری دنیا میں دہشت گردی کے مدعے پرگھرے پاکستان کو اب یوروپی یونین ( EU)نے بھی وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی شدہ دہشت گرد تنظیموں ، بلکہ ان لوگوں کے خلاف بھی ٹھوس اور مسلسل کارراوئی کرے جو حملوں کی ذمہ داری لے رہے ہیں ۔یوروپی سنگھ کی وزیر خارجہ اور دفاعی پالیسی معاملات کی نمائندہ فیڈ ریکا موگیرینا نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ضرورت جتائی اور کہا کہ نہ صرف اقوام متحدہ کی طرف سے پابندی شدہ تنظیموں ، بلکہ ان لوگوں کے خلاف بھی ٹھوس اور لگاتار کارروائی کئے جانے کی ضرورت ہے جو اس طرح کے حملوں کو انجام دے رہے ہیں۔
EU کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب 14 فروری کو جموں کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے بیچ کشیدعروج پرہے ۔فیڈریکا نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین کی پالیسی ہمیشہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لئے حوصلہ افزا کرنے کی رہی ہے۔