Latest News

تائیوان کے مسئلے پر چین کی امریکہ کو وارننگ

تائیوان کے مسئلے پر چین کی امریکہ کو وارننگ
واشنگٹن: امریکہ میں چین کے سفیر کِن گینگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی آزادی کےلیےامریکہ کی حمایت سے اس کے اور چین کے درمیان فوجی جدوجہد کو فروغ ملنے کا اندیشہ ہے۔ سفیر نے جمعہ کو امریکی ریڈیو اسٹیشن این پی آر سے کہا کہ اگر امریکہ کی جانب سے تائیوان کے عوام کی آزادی کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو ممکن ہے کہ دو بڑے ملک چین اور امریکہ فوجی جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔ چین کی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے ترجمان ژو فینگلین نے جمعہ کو کہا کہ ان کا ملک امریکہ سے ’آگ سے نہ کھیلنے‘ کی درخواست کرتا ہے‘۔


Comments


Scroll to Top