Latest News

پاکستان میں بڑا حادثہ: مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، 26 افراد کی موت

پاکستان میں بڑا حادثہ: مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، 26 افراد کی موت

اسلام آباد:پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں مسافروں سے بھری ایک بس کے ندی میں گرنے سے کم از کم 26 افراد کی موت ہو گئی۔مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ کندیا کے علاقے بریگو میں لکڑی کا پل ٹوٹ جانے سے مسافروں سے بھری ندی میں جا گری۔
روزنامہ ڈان کے مطابق سول ڈیفنس کے چیف وارڈن احسان الحق نے بتایا کہ ایک پک اپ گاڑی کندیا جارہی تھی، جس میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 31 مسافر سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب گاڑی بریگو میں لکڑی کے پل پر پہنچی تو پل گاڑی کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 31 میں سے 5 مسافروں نے گاڑی میں سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچالیں تاہم دیگر مسافر ڈوب گئے۔چیف وارڈن نے مزید بتایا کہ دریا میں سے 4 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش تاحال جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں، مقامی افراد اور پولیس ندی میں دیگر افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ڈوبنے والوں میں 5 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
مذکورہ واقعہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں وہ اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے گاؤں بریگو کے رہائشی اور قریبی رشتے دار تھے۔
 



Comments


Scroll to Top