Latest News

کورونا:نیویارک میں وینٹلیٹر پر 10میں8مریضوں کی ہورہی تڑپ تڑپ  کر موت، خوف میں ڈاکٹر

کورونا:نیویارک میں وینٹلیٹر پر 10میں8مریضوں کی ہورہی تڑپ تڑپ  کر موت، خوف میں ڈاکٹر

نیویارک:کورونا نے پوری دنیا میںقہر مچا کر رکھا ہو ا ہے ،ا س وبا سے سب سے زیادہ  امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں  اب تک مرنے والوں  کا اعداد  وشمار 22ہزار کے پار  پہنچ گیا ہے ۔ جانس ہاپکیس یونیورسٹی  کی رپورٹ  کے مطابق امریکہ کا نیو یارک شہر اس مہلک انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہو اہے۔ یہاں پر اب تک  اس  کی وجہ سے6898افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک امریکہ میں28.06  لاکھ افراد کی کوروناکی جانچ کی جا چکی ہے، جس میں سے 4.62 لاکھ افراد کی جانچ صرف نیویارک میں  کی گئی ہے۔ وہیں ان اموات کو لے کر  چونکانے والی بات سامنے آئی ہے۔
40سے 50 فی صد مریضوں کی  موت وینٹلیٹر  پر 
ڈاکٹر وں کا کہنا  ہے کہ عام طور پر سانس لینے کی سنگین پریشانی والے 40 سے 50  فی صد مریض  کی موت تڑپ کر وینٹلیٹر پر ہوتی ہے۔ سنگین حالت  میں پہنچ چکے مریضوں کی بڑی تعدادمیں موت ہو رہی ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹر مریضوں کو ویلٹلیٹر پر رکھنے کے بجائے دوسرے راستے  کھوج رہے ہیں۔ کچھ ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ  ہو سکتا ہے کہ وینٹلیٹر  وقت کے ساتھ مریضوں کو نقصان پہنچا رہے  ہوں، کیونکہ مریض کے پھیپھڑے  میں چھوٹے  سے مقام میں اعلیٰ دباو  سے آکسیجن ڈالی جاتی ہے۔ ایسے میںوہ مریضوں  کو وینٹلیٹر  پر رکھنے سے بچ رہے ہیں، کیونکہ  انہیں لگتا ہے اس سے مریضوںکو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
امریکہ میںسب سے زیادہ 22020 افراد کی موت
عالمی وبا کووڈ 19کی وجہ سے امریکہ میں سب سے زیادہ 22020 افراد کیموت ہوئی ہے جبکہ اٹلی میں19899اور سپین میں 17209 افراد نے جان گنوائی ہے۔ وہیں فرانس میں کوروناسے  14000 افراد کی موت  ہوئی  ہے، جبکہڈیڑھ لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ برٹین میں کورونا سے 657 اور لوگوں  کی موت  ہونے کی وجہ سے  مہلوکین  کی تعداد بڑھ کر 10612 ہو گئی ہے ۔ عالمی وبا کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 11لاکھ  سے زیادہ افراد  کی موت ہوئی ہے  جبکہ 18لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top