Latest News

گزشتہ ہفتے افغانستان تشدد میں 38 کی موت، کئی زخمی : رپورٹ

گزشتہ ہفتے افغانستان تشدد میں 38 کی موت، کئی زخمی : رپورٹ

کابل: افغانستان کے صوبوں کابل، ہرات، فریاب، لگھمن اور ننگرہار میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مختلف واقعات میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 16 دیگرزخمی ہوگئے۔پجھووک افغان نیوز کے مطابق ہرات میں نامعلوم افراد نے ایک منی چینجر کو قتل کر دیا اور لگھمن میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور چھٹا زخمی ہو گیا۔ ننگرہار کے ضلع لال پورہ میں دو دھماکوں میں نو طالب علم اور دو خواتین جاں بحق جبکہ چار بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔ 
کابل میں ،ایک پریوارنے ر کہا کہ  13 ویں پولیس ضلع کی سرحد میں ایک  چوکی پر گولی باری میں  ان کی بیٹی کی موت ہو گئی ۔ پجھووک افغان نوز نے بتایا کہ فریاب بلچارگ ضلع میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ میمنہ میں سکیورٹی فورسز کے درمیان حادثاتی فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ میمنہ میں ایک احتجاج پرتشدد ہو گیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے دارالحکومت کابل میں دو دھماکے ہوئے تھے، جن میں دو شہری زخمی ہوئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top