Latest News

افغانستان میں فوج پر حملے کا منصوبہ بنارہے28 دہشت گرد ایئر سٹرائیک میں ڈھیر

افغانستان میں فوج پر حملے کا منصوبہ بنارہے28 دہشت گرد ایئر سٹرائیک میں ڈھیر

کابل : افغانستان کے مشرقی صوبے فریاب میںفوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں کم از  کم28 طالبانی دہشت گرد مارے گئے ۔افغانی فوج کے کور 209 شاہین کے ترجمان حنیف رضائی نے کہا کہ  '' خفیہ اطلاع کی بنیا د پر ایئر فورس کے  اے 29 طیارے نے فریاب کے صوبے بل چراغ ضلع میں طالبانی ٹھکانوں پر ہفتے کی شام حملہ کیا ، جس میں 28 دہشت گرد مارے گئے'' ۔
جب دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہا تھے تب یہ فضائی حملہ کیا گیا ۔دہشت گرد تنظیم طالبان کی جانب سے فوج کی اس کارروائی کو لیکر ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top