Latest News

کابل کے گوردوارے میں خودکش حملہ ، 27ہلاک، متعددزخمی

کابل کے گوردوارے میں خودکش حملہ ، 27ہلاک، متعددزخمی

کابل :افغانستان کی دارالحکومت کابل میں ایک گوردوارے  پر ہوئے خودکش حملے میںقریب27افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ، حملہ آوروں نے کابل کے شور بازار ضلع میں گوردوارے پر مقامی وقت کے مطابق صبح07:45بجے حملہ کر دیا۔ حملہ کے وقت لگ بھگ 150لوگ گوردوارے میں عبادت کر رہے تھے ۔ اس سے پہلے ہندو اور سکھ کے نمائندہ ایم پی نریندر سنگھ نے یہ جانکاری دی تھی ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ چار خودکش حملہ آوروں نے یہ حملہ کیا اور شروعاتی دور میںچار لوگ مارے گئے۔
افغانستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ جلد ہی حملہ آوروں کے بارے میں جانکار ی یکجا کی جائے گی۔ بتا دیں کہ سکھ فرقے کے یہاں اکثریت ہے اور اس مسلم اکثریت والے ملک میں سکھوںکو بڑے پیمانے پر بھید بھائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالانکہ یہ پہلا معاملہ نہیںہے جب کسی مذہبی اجتماع میںحملہ ہوا ہو۔اسی ما ہ کی شروعات میںاسلامک سٹیٹ سے متعلق ایک تنظیم نے کابل میں اقلیت شیعہ مسلمانوں کے مذہبی پروگرام پر حملہ کیا تھا جس میں32افراد کی موت ہو گئی تھی۔
خودکش حملہ قابل مذمت:ہردیپ پوری
 رہائش اور شہر ی ترقی معاملوں کے وزیر ہر دیپ سنگھ پوری نے افغانستان میں ہوئے خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی وارداتیں کچھ ممالک میں مذہبی اقلیتوں کی مخالفت میںجاری مظالم کا ثبوت ہے۔ پوری نے اس واقعے کی مذمت کی  اور کہا کہ اس حملے کی کڑٰی مخالفت کی جانی چاہئے۔ اس میں ہوئی اموات کچھ ممالک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف جاری مظالم کے ثبوت ہیں۔ ان اقلیتوں کی زندگی اور مذہبی آزادی کی حفاظت کے لئے کڑے قدم اٹھائے  جانے کی فوری ضرورت ہے۔
 



Comments


Scroll to Top