Latest News

افغانستان میں صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے دوران دھماکہ،24 افراد ہلاک

افغانستان میں صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے  کے دوران دھماکہ،24 افراد ہلاک

کابل :افغانستان کے صوبہ پروان میں منگل کے روز ہونے والے ایک دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے۔یہ دھماکہ صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے دوران ہوا۔تمام جاں بحق افراد صدر کے حامی تھے۔  ہسپتال کے افسران نے یہ جانکاری دی ہے ۔
پروان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹرقاسم نے کہا کہ '' مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں''۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے  کہا کہ  حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور  جلسے کے نزدیک پولیس چوکی میں بم لگا کر دھماکہ کر دیا۔ حالانکہ صدر اشرف غنی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہداری نہیں لی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top