Latest News

ایران میں جوڑے نے انسٹاگرام پر ڈالی فوٹو، 16سال جیل اور کوڑے کی ملی سزا

ایران میں جوڑے نے انسٹاگرام پر ڈالی فوٹو، 16سال جیل اور کوڑے کی ملی سزا

تہران:ایران میں انسٹاگرا م پر اپنی تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔اس کے لئے جوڑے کو نہ صرف جیل کی سزا سنائی گئی بلکہ کوڑے بھی مارنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ایران  کی ریوشنری کورٹ نے سوشل میڈیا  انفلوینسر احمد  موئین شراجی اور ان کی اہلیہ شبانہ شروکھی  کو ان کی غیر موجودگی میں 16سال جیل اور 74 کوڑے  مارنے کی سزا سنائی ہے۔ احمد موئین شراجی اور انکی اہلیہ شبانہ شروکھی کو سال 2019میں ایران چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔


شراجی نے اپریل میں ایک اپنے پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ پر ’فحش‘ اور ’بدتمیزی‘ کرکے  حکومت کے خلاف غلط معلومات کرنے اور بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ شراجی اور انکی اہلیہ دونوں ترکی میں رہ رہے ہیں۔ شراجی نے بتایا کہ انہیں ڈر تھا کہ کورٹ انہیں کسی بھی طریقے سے ملزم ٹھہرا  سکتی ہے۔ شراجی کک باکسنگ کے چیمپیئن اور صنعت کار ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے لاکھوں  فالوورز ہیں۔ شراجی کو نو سال جیل اور ان کی  اہلیہ شبانہ کو سات سال جیل اور 74کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔
شبانہ کو تین ماہ تک بغیر معاوضے کے کام کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی جوڑے نے بتایا کہ انہیں اپنے اپنے وکیل سے اس بارے میں پتہ چلا۔ شراجی نے کہاکہ وہ  اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ  اس سے پہلے بھی انٹیلی جنس منسٹری انہیں متعدد بار  بلا کر پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔ اس دوران پوچھ تاچھ کرنے والوں نے ان سے شبنم کی بغیرحجاب والی تصویریں  سوشل میڈیا پر نہ پوسٹ کر نے اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کو کہا تھا۔



Comments


Scroll to Top