Latest News

جلد دولہا بننے جا رہے ہیں ورون دھون ۔ گرل فرینڈ نے شروع کی تیاری

جلد دولہا بننے جا رہے ہیں ورون دھون ۔ گرل فرینڈ نے شروع کی تیاری

سال 2018 بالی وڈ میں شادیوں کے نام رہا۔دیپکا پادکون سے لے کر پرینکا چوپڑہ تک کئی بڑے ستارے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ 2019 میں اداکار ورون دھون کی شادی کو لے کر سب سے زیادہ بحث ہے۔رپورٹیں کے مطابق ورون دھون اپنی دوست نتاشا دلال سنگ جلد سات پھیرے لے سکتے ہیں۔ورون دھون اور نتاشا دلال اکثر کئی مواقع پر ساتھ نظر آتے ہیں۔ کئی انٹرویو میں ورون دھون نے نتاشا کے ساتھ اپنے رشتے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتاشا سے شادی کرنا چاہتے ہیں،اگرچہ ورون نے شادی کی تاریخ کبھی ظاہر نہیں کی۔
رپورٹوںکے مطابق نتاشا دلال نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نتاشا نے شادی کے لباس سے لے کر زیورات کی خریداری کرنا شروع کر دیا ہے۔ورون دھون کی شادی کہاں ہوگی اس کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔لیکن یہ شادی پرسنل ہوگی، اس میں بالی وڈ کے اور دھون خاندان کے قریبی لوگوں کو ہی بلایا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top