National News

افغانستان میں پھر کانپی دھرتی، نئے سال کے دن زلزلے کےجھٹکوں سے لوگ خوفزدہ

افغانستان میں پھر کانپی دھرتی، نئے سال کے دن زلزلے کےجھٹکوں سے لوگ خوفزدہ

کابل:افغانستان میں جمعرات کو 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 113 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔این سی ایس کے مطابق، زلزلہ یکم جنوری 2026 کو بھارتی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 43 منٹ اور 52 سیکنڈ پر آیا۔اس کا مرکز 36.49 ڈگری شمالی عرض البلد اور 71.35 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔فی الحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 29 دسمبر کو 4.1 شدت اور 27 دسمبر کو 4.0 شدت کے زلزلے بھی اسی علاقے میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔افغانستان کا ہندوکش علاقہ زلزلہ خیز اعتبار سے انتہائی سرگرم مانا جاتا ہے۔ریڈ کراس کے مطابق، افغانستان بھارتی اور یوریشیائی ٹیکٹونک پلیٹوں کے ٹکراو کے علاقے میں واقع ہے، جس کی وجہ سے یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این او سی ایچ اے نے بھی خبردار کیا ہے کہ طویل تنازعات اور کمزور بنیادی ڈھانچے کے باعث ملک قدرتی آفات کے لیے انتہائی حساس بنا ہوا ہے۔



Comments


Scroll to Top