Latest News

کنگنا کے بعد جاوید اختر نے بھی کی پرینکا چوپڑہ کی حمایت، کہا- ناراض پاکستان جو چاہے کرسکتا ہے

کنگنا کے بعد جاوید اختر نے بھی کی پرینکا چوپڑہ کی حمایت، کہا- ناراض پاکستان جو چاہے کرسکتا ہے

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانا وت کے بعد معروف نغمہ نگار جاوید اختر بھی پرینکا چوپڑہ کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔جاوید اختر نے کہا کہ ایک ہندوستانی شہری کے طور پر پرینکا چوپڑہ کی جانب سے جموں و کشمیر پر مرکز کے فیصلے کا سپورٹ کرنا ہندوستانی خیال سے قدرتی ہے۔
جاوید اختر نے کولکتہ میں ایک تقریب  کے دوران پی ٹی آئی سے کہاکہ ''میں پرینکا چوپڑا کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔وہ مہذب اور تعلیم یافتہ ہیں اور وہ ایک ہندوستانی ہیں'۔ جاوید اختر نے کہاکہ '' اگر ایک عام ہندوستانی شہری (پرینکا چوپڑا یا کوئی اور) اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے نقطہ نظر میں اختلاف اور کسی قسم کا تنازعہ ہوتا ہے، تو ان کا نظریہ یقینی طور پر ایک ہندوستانی کی طرح ہوگا۔ جاوید نے یہ بھی کہا کہ ان کے (پرینکا کے)تبصرے نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو ناراض کیا ہے تو وہ جو چاہیں، کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے کنگنا راناو ت نے پرینکا چوپڑا کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''یہ بالکل آسان نہیں ہوتا ہے۔جب آپ اپنی ڈیوٹی اور اموشنس کے درمیان پھنس کر رہ جاتے ہیں۔یونیسیف کے گڈول ایمبیسیڈر کے طور پر اگرچہ آپ اپنے آپ کو ایک ملک تک محدود نہ رکھ سکو، لیکن ہم کتنی باراپنے  کاموں میں دماغ کی بجائے دل سے کام لیتے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں انسانی حقوق کے وزیر ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے یونیسیف کے  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ایک خط لکھا۔اس میں پرینکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کی گڈول سفیر فار پیس کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ ہے۔خط میں شیریں مزاری نے  لکھا کہ '' پرینکا چوپڑہ نے عوامی طور پر حکومت ہند کی موجودہ صورت حال کو اینڈورس کیا ہے۔اتنا ہی نہیں اداکارہ نے ہندوستان کے وزیر دفاع کی طرف سے پاکستان کو دی گئی نیوکلیئر کی دھمکی کا سپورٹ کیا ہے'۔
اس سے پہلے ایک پروگرام میں بھارت کی حمایت کرنے کی وجہ سے پاکستان کی ایک خاتون نے بھی پرینکا پر سوال اٹھائے تھے۔دراصل، پرینکا چوپڑہ نے پلوامہ اٹیک کے بعد ملک کی حمایت میں ایک ٹویٹ کیا تھا۔ٹویٹ کو لے کر پاکستان کی ایک خاتون نے اعتراض کیا تھا ۔پرینکا نے کہا تھا' میرے پاکستان کے کئی سارے دوست ہیں اور میں بھارت سے ہوں۔جنگ ایسی چیز نہیں ہے میں جس کے حق میں ہوں، لیکن میں محب وطن ہوں۔میں معافی مانگتی ہوں، اگر میں نے ان لوگوں کے جذبات مجروح کیا  ہوجو مجھے پسند کرتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم سب میں ایک مڈل گراؤنڈ ہوتا ہے جس پر ہمیں چلنا ہوتا ہے، جیسا کہ شاید آپ بھی کر رہی ہیں۔جس طرح آپ اب میرے پاس آئی ہیں، چلائیے  نہیں۔ہم سب یہاں محبت کے لئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top