Latest News

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 54 نئے کیسز

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 54 نئے کیسز

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صحت کے حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ہیلتھ افسران کے مطابق خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کی وجہ سے کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔
مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے ضلع عثمان آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کووڈ19 کے 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں 12 ،ضلع اورنگ آباد میں نو ،ضلع جالنا میں آٹھ ،ضلع لاتور میں چھ ، ضلع پربھنی میں دو اور ضلع ناندیڑ میں ایک کے متاثر ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔ اس دوران ضلع ہنگولی میں کسی کیس کی اطلاع نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top