Latest News

ذاکر نائیک سے چھن سکتی ہے ملیشیا کی شہریت،وزیر اعظم نے دیا اشارہ، جانیں پورا معاملہ

ذاکر نائیک سے چھن سکتی ہے ملیشیا کی شہریت،وزیر اعظم نے دیا اشارہ، جانیں پورا معاملہ

متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ ذاکر نائیک کی مستقل شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اس معاملہ میں پولیس کی جانچ پوری ہو نے تک حکومت کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔
ذاکر نائیک پر ملیشیا کی اقلیتوں، چینی شہریوں اور ہندوستانیوں کو لے کر متنازعہ اور مشتعل خطاب کرنے کا الزام ہے۔ ذاکر نائیک نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملیشیا میں ہندوؤں کے پاس ہندوستان کے اقلیتی مسلمانوں سے سو گنا زیادہ اختیارات ہیں۔ پچھلے تین سال سے ملیشیا میں رہ رہے ذاکر نائیک کے اس بیان سے ملیشیا کی حکومت بیحد ناراض ہے۔ اس معاملہ میں ذاکر نائیک سے جلد ہی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ ملیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔
ملیشیا کے ایک وزیر محی الدین یاسین نے کہا کہ وہ ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں کے امن وامان میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
منی لانڈرنگ کا لگ چکا ہے الزام ۔ قابل ذکر ہے کہ ذاکر نائیک پر ہندوستان میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ذاکر نائیک نے فی الحال ملیشیا میں پناہ لے رکھی ہے۔ حکومت ہند نے ملیشیا کی حکومت سے ذاکر نائیک کی حوالگی کا رسمی مطالبہ بھی کیا ہے۔ دسمبر 2016 میں نائیک کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ہندوستان میں ای ڈی نے ذاکر نائیک اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملہ میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top