Latest News

کشمیر کے حالات پر زائرہ وسیم نے کیا پوسٹ ، لکھے رونگٹے کھڑے کردینے والے سوالات

کشمیر کے حالات پر زائرہ وسیم نے کیا پوسٹ ، لکھے رونگٹے کھڑے کردینے والے سوالات

جموں: مذہب کے راستے پر چلنے کے لئے بالی وڈ کو الوداع کہہ چکیں  زائرہ  وسیم ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے کشمیر کے موجودہ حالات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کشمیر کے حالات کو لیکر کچھ ایسے سوالات کئے ہیں جو رونگٹے کھڑے کردینے  والے ہیں۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ 'کشمیر مسلسل پریشان ہو رہا ہے اور امید و جھلاہٹ  کے درمیان جھول رہا ہے۔ مسلسل بڑھتے امتیاز والی اس جگہ پر امن کا جھوٹا اور غیر آرام دہ دکھاوا کیا جا رہا ہے۔ کشمیری مسلسل ایک ایسی دنیا میں رہنے اور پریشان ہونے  کے لئے مجبور ہیں جہاں ان کی آزادی پر پابندیاں لگانا بہت آسان بات ہے۔

https://www.instagram.com/p/B8HbAKKlUvT/?utm_source=ig_web_copy_link
انہوں نے لکھا کہ ' ہمیں ایک ایسی دنیا میں رہ ہے ہیں جہاں ہماری خواہشات اور زندگیوںکو کنٹرول کیا جا رہا ہے اور جھکنا سکھایا جا رہا ہے؟ ہماری آوازوں کو دبا دیا جانا اتنا آسان کیوں ہے؟ ہماری اظہار رائے کی آزادی کو چھین لیا جانا اتنا آسان کیوں ہے؟ ہمیں کبھی بھی ہماری بات کہنے کی آزادی کیوں نہیں ملی؟ ہمارے عدم اطمینان  اور فیصلوں کو ہماری خواہشات کے برعکس کیوں رہنے دیا جاتا ہے'؟
زائرہ نے لکھا کہ' ایسا کیوں ہوتا ہے کہ  ہمارے  نظریے کی وجہ دیکھنے  کی بجائے ہمارے نظریے   بے رحمی سے دھتکار دیا جاتا ہے؟ ہماری آوازوں کو دبا دیا جانا کیوں آسان ہے؟ ہمیشہ دنیا میں اپنے وجود کے لئے جنگ کئے بغیر ہم ایک عام زندگی کیوں نہیں جی سکتے'؟
زائرہ وسیم نے  لکھا کہ ' ایسے سینکڑوں سوالات ہیں جن کے جواب  نہیں دئیے   گئے ہیں، ان سوالات نے ہمیں ڈرایا ہے اور پھر مایوس کیا ہے، لیکن ہماری مایوسی کوپھر نکلنے کا موقع کبھی نہیں ملا۔ جو ذمہ دار ہیں وہ ذرا سی بھی کوشش نہیں کرتے کہ ہمارے  شکوک وشبہات  دور کریں یا اس بارے میں سوچیں۔ وہ تو بس بڑے ضدی  طریقے سے اپنے راستے پر چلتے رہتے ہیں۔ بتا دیں کہ  زائرہ وسیم نے سکریٹ سپر اسٹار اور دنگل جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top