Latest News

یوگی کے و زیر کا اشتعال انگیز بیان، کہا- قبر سے نکل کرکاغذات دکھائیں گے اویسی کے ابّا

یوگی کے و زیر کا اشتعال انگیز بیان، کہا- قبر سے نکل کرکاغذات دکھائیں گے اویسی کے ابّا

بلیا :  آل انڈیا مجلس اتحا دالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے نیتا وارث پٹھان کے اشتعال انگیز بیان پر پلٹ وار کر تے ہوئے یوگی حکومت  میں ریاستی  وزیر آنند سوروپ شکلا نے کہا کہ جس دن   ایک بھی ہندو اپنی پر آگیا تو اس دن 15 کروڑ ہند مہا ساگر اور بنگال کی کھاڑی میں دکھائیں دیں گے ۔اویسی کے ابا بھی  روک نہیں پائیں گے۔ وہیں یوگی کے ریاستی وزیر نے  وارننگ دیتے ہوئے کہا  کہ جب تم اورتمہارے ابا امی حج کرنے  جاتے ہیں تو پاسپورٹ اپنے جیجاؤں کو دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اویسی کو چلینج  دیتا ہوںکہ تمہارے ابا کو قبر قے نکل کر کاغذ دکھانا پڑے گا ، جو نہیں دکھائے گا اس کو ہندوستان میں رہنے نہیں دیں گے ۔ 
اویسی جیسے لوگ بزدل اور ڈر پوک ہیں
وارث پٹھان کے اس بیان پر  بھی جواب دیا ،جس میں انہوں نے شاہین باغ کی خاتون مظاہرین کو شیرنی بتایا تھا۔ریاستی وزیر نے کہا کہ  اویسی جیسے لوگ بزدل اور ڈر پورک ہیں محض سی اے اے جیسے قانون سے ڈر کر اپنے پورے پریوار کے ساتھ روڈ پر آگئے ہیں، تو جس ہندوس ان کے خلاف کھڑا ہو جائے گا اس دن یہ جی نہیں پائیں گے ۔
اویسی کے ابا بھی دکھائیں گے کاغذ
این ر سی اور سی اے اے  کو لیکر اویسی کی مخالفت پر آنند سوروپ شکلا نے  کہا کہ اویسی او ر اویسی کے ابا امی جب حج کرنے جاتے ہیں تو پاسپوٹ دکھا تے ہیں۔ امیرات اورع عرب ممالک میں بیٹھے ان کے ملا جیجا اور بہنوئی کیا بغیر کاغذ دیکھے انہیں آنے دیتے ہیں؟اویسی کہتے ہیں کہ میں کاغذ نہیں دکھاؤں گا ۔ میں اویسی کو چیلنج کرتا ہوں کہ کہ قبر سے نکل کر انکے ابا بھی کاغذ دکھائیں گے ۔ جو نہیں دکھائے گا  اس کو ہندوستان میں رہنے نہیں دیں گے ۔
آنند شکلا یہیں نہیں رکے انہوں نے کہا کہ  اویسی   بدلے ہوئے ( مذہب تبدیل کئے )ہندو ہیں 1947 میں سازش کے تحت  اویسی جیسے مسلمان ہندوستان میں رک گئے جو ہندوستان کو تقسیم کر اسلامی راج قائم کرنا چاہتے تھے ، پر ان کے منصوبوں کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا  ۔ وہیں370 ، تین طلاق کے بعد اب حلالہ بھی ختم کرنے کی بات کہی۔ساتھ  ہی کہا کہ  ملک میں جہاں بھی مندروں کو توڑ کر مسجد بنائی  گئی تھیں، آنے والے دنوں میں سبھی مساجد کو توڑ کر مندر بنا یا  جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top