گیجیٹ ڈیسک : سمارٹ فون میں دھماکہ ہونے کی خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں ۔ اسی سمت میں شاؤمی کے سمارٹ فون Redmi Note 7s میں دھماکہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ ممبئی کے رہنے والے ایشور چواہن نے بتایا کہ کسی مینیو فیکچرنگ ڈیفیکٹ کے چلتے اس کے Redmi Note 7s سمارٹ فون میں آگ لگ گئی ۔ یوزر نے کچھ تصویریں بھی فیس بک پر شیئر کی ہیں ۔ جن میں اس کے فون کا نیچے والا حصہ پوری طرح سے جلا ہوا نظر آرہا ہے ۔و ہیں کمپنی نے اس معاملے میں یوزر کو ہی قصوروار ٹھہرایا ہے ۔

غور طلب ہے کہ ایشور چواہن نے سوشل سائٹ فیس بک پر اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ای کامرس ویب سائٹ فلپ کارٹ سے گذشتہ یکم اکتوبر کو ریڈمی ناٹ 7 ایس سمارٹ فون خریدا تھا اور 2 نومبر تک یہ ٹھیک سے کام کرتا رہا ۔ انہوں نے اس سمارٹ فون کو دفتر میں اپنے ٹیبل پر رکھا ہوا تھا ۔ اسی دوران انہیں کچھ جلنے بدبو آئی جس کے بعد ان کی نظر ان کے فون پر Redmi Note 7S پر پڑی جس سے دھوآن نکل رہا تھا ۔

چارجنگ پر بھی نہیں تھا فون:
ایشور چواہن نے بتایا کہ جب Redmi Note 7s میں آگ لگی ۔ اس وقت فون چارجنگ پر نہیں لگا ہوا تھا ۔ فون میں لگی آگ اتنی تیز تھی کہ وہ اپنا سم کارڈ بھی اس میں سے نکال نہیں پائے ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹھانے میں شاؤمی کے آتھورائیزڈ سٹور پر اس کی شکایت کی۔ اس پوسٹ میں یوزر نے بتایا کہ شاؤمی نے قریب 5 دنوں تک فون کی جانچ کی جس کے بعد ایشور نے کہا کہ ڈیوائس کی بیٹری میں ہی کوئی خامی پیش آئی ہے ۔