National News

لانچ ہوا  Mi Not 10 اور Mi Not 10 Pro ،  108  میگا پکسل  ہے کیمرہ، جانئے کیا ہے قیمت

لانچ ہوا  Mi Not 10 اور Mi Not 10 Pro ،  108  میگا پکسل  ہے کیمرہ، جانئے کیا ہے قیمت

چین کی موبائل فون بنا نے والی   شاؤمی نے اپنے لیٹیسٹ اسمارٹ فونز Mi Note 10 اور Mi Note 10 Proکو لانچ کر دیا ہے۔ان اسمارٹ فونز کی سب سے بڑی خاصیت ہے کہ ان کے  ریئر میں پینٹا کیمرے (5 کیمرہ سیٹپ) دیا گیا ہے جن میں سے پرائمری کیمرہ 108 میگا پکسل ہے۔

PunjabKesari
Mi Note 10 میں وا ٹرڈراپ اسٹائل ناچ OLED ڈسپلے دی گئی ہے اور ان-  ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ سنیپڈریگن 730G پروسیسر کے علاوہ 5,260mAh صلاحیت کی پاورفل بیٹری اس میں لگی ہے۔ Mi Note 10 کی 6 GB RAM اور انٹرنل اسٹوریج 128 GB ہے۔ اس کی قیمت 549 یورو(قریب 43200 روپے)رکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ 8 GB RAM اور 256 GB انٹرنل اسٹوریج والے Mi Note 10 Pro کی قیمت 649 یورو(قریب 51000 روپے)بتائی گئی  ہے۔

PunjabKesari
دونو ویریئنٹس کو کسٹمر وائٹ، آرورا گرین اور  مڈ نائٹ بلیک کلرمیں خرید پائیں گے۔انہیں سپین اور اٹلی میں 15 نومبر سے خریدا جا سکے گا ،وہیں فرانس میں اس  کی سیل 18 نومبر سے شروع ہوگی۔ان کے علاوہ جرمنی میں ان کے پری آرڈر 11 نومبر سے شروع ہوں گے اور جلد ہی یہ سمارٹ فون برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیئم اور لگزمبرگ میں بھی دستیاب ہو جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top