Latest News

ببیتا پھوگاٹ نے ہریانہ پولیس سے دیا استعفیٰ، بھاجپا کے ٹکٹ سے انتخابات میں اتر سکتی ہیں

ببیتا پھوگاٹ نے ہریانہ پولیس سے دیا استعفیٰ، بھاجپا کے ٹکٹ سے انتخابات میں اتر سکتی ہیں

نئی دہلی ( کمل کانسل): بین الاقوامی ریسلر ببیتا پھوگاٹ  نے ہریانہ پولیس کے انسپکٹر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ بتا دیں کہ حال ہی میں ببیتا نے بھاجپا ( بھارتیہ جنتا پارٹی ) کی رکنیت بھی حاصل کی تھی ۔ ببتیا نے گذشتہ 8 اگست کو اعلیٰ افسران کو اپنا استعفیٰ بھیجا تھا جسے آج قبول کرلیاگیا ہے ۔ 

PunjabKesari
مانا جارہا ہے کہ استعفے کے بعد ببیتا پھوگاٹ سرگرمی سیاست میں قدم رکھ سکتی ہیں ، صوبے میں اسمبلی انتخابات بھی نزدیک ہیں اور وہ بھاجپا کے ٹکٹ سے انتخابات میں اتر سکتی ہیں ۔ 

PunjabKesari
ذرائع کے مطابق ببیتا ہریانہ کے باڈھڑا یا چرکھی دادری سے بھاجپا کے ٹکٹ پر انتخابات لڑ سکتی ہیں ۔ ببیتا نے اپنے والد مہاویر پھوگاٹ کے ساتھ 12 اگست کو ہی دہلی کے ہریانہ بھون میں بھاجپا کا دامن تھاما ۔ کرن رجیجو نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی تھی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top