Latest News

شادی کے  7 سال بعد بھی عاشق کو بھلا نہیں پائی بیوی ، تو شوہر نے اٹھایایہ حیران کن قدم

شادی کے  7 سال بعد بھی عاشق کو بھلا نہیں پائی بیوی ، تو شوہر نے اٹھایایہ حیران کن قدم

بھوپال: آپ نے شوہر، بیوی کے درمیان 'وہ' (کسی تیسرے )کے  آجانے پر قتل کے معاملے تو کئی سنے ہوں گے، لیکن بیوی کو اس کے  پرانے عاشق سے ملانے کے لئے طلاق کا معاملہ پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا ۔ لیکن ایسا ہی حیران کرنے والا معاملہ بھوپال کے کولار علاقے سے سامنے آیا ہے،جہاں 7 سال کی شادی شدہ زندگی ہنسی خوشی گزارنے  کے بعد 2 بچوں کا باپ اپنی بیوی کو صرف اس وجہ طلاق دے رہا ہے تاکہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ آگے کی زندگی گزار سکے۔

PunjabKesari
عاشق کے لئے گھر تک چھوڑنے کو تیار
معلومات کے مطابق، بھوپال کے کولار علاقے کے سافٹ ویئر انجینئر راجیش اور فیشن ڈیزائنر بیوی کلپنا(فرضی نام)کی شادی سات سال پہلے ہوئی  تھی،انکے  2 بچے بھی ہیں۔دونوں (شوہر ، بیوی) اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے تھے۔تبھی اچانک بیوی کی زندگی میں اس کا پرانا عاشق آجاتا ہے  اور دونوں کے درمیان ٹھنڈی پڑ گئی عشق کی آگ کو دوبارہ ہوا ملی تو  وہ سلگ گئی۔  اس کے آجانے  سے میاں - بیوی کے تعلقات میں دوریاں بڑھنے لگی۔بیوی کی محبت اتنی گہرا ہو گئی کہ وہ عاشق کی خاطر گھر تک چھوڑنے کو تیار تھی۔گھریلو تنازعہ فیملی کورٹ تک جا پہنچا۔
بتایاجا رہا ہے کہ کلپنا کا شادی سے پہلے کسی نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا۔ عاشق دوسری ذات کا تھا، اس لئے کلپنا کے والد نے  شادی کی منظوری نہیں دی اور اس کی مرضی کے برعکس شادی کر دی۔شادی کے بعد بھی وہ اس بھول نہیں پائی اور اس نے عاشق سے رشتہ قائم رکھا۔وہیں دوسری طرف  دیوانے عاشق نے اب تک شادی نہیں کی۔ واہ رے عاشق۔

PunjabKesari
معاملے نے طول پکڑاتو میاں بیوی کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لئے دونوں کے درمیان  کاؤنسلنگ (صلح ) کرائی گئی۔اس کے باوجود دونوں کے درمیان تعلقات نارمل نہیں ہوئے۔شوہر راجیش نے   کونسلر (صلح کرانے والے) کو بتایا کہ لاکھ کوششوں کے بعد بھی کلپنا اس کے ساتھ خوش نہیں ہے۔وہ عاشق  سے انتہائی محبت کرتی ہے اور اس کو  بھلا نہیں پا رہی ہے۔وہیں، کلپنانے بھی  صلح مشاورت میں تسلیم کیا کہ وہ اپنی  پہلی محبت کو بھلا نہیں سکتی۔وہ اپنے عاشق  اور دلدار کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔اگر راجیش بچوں کو ساتھ نہیں رکھیں گے تو وہ  ان کو بھی اپنے ساتھ رکھنے کے لئے تیار ہے۔

PunjabKesari
محبت کے آگے جھکا شوہر، دی طلاق کی عرضی
 آخر کار راجیش اپنی بیوی سے 7 سال پرانے تعلقات کو بحال کرنے میں ناکام رہا اور اس کو ان دونوں کی محبت کے سامنے جھکنا پڑا ۔راجیش نے فیملی کورٹ میں اپنی بیوی کی بات مانتے ہوئے اسے طلاق دینے اورعاشق سے شادی کروانے کی بات کہی۔کیس کو ہینڈل کر رہے کونسلر بھی شوہر بیوی اور 'وہ  'کی کہانی سن کر حیران رہ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک شوہر صرف اس وجہ سے  طلاق دینے کو تیار ہے، تاکہ اس کی بیوی اپنے عاشق  کے ساتھ رہ سکے۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top