اسلام آباد: پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی افواہ نے ملک کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ افغان میڈیا کے دعوے کے بعد پورے پاکستان میں خوف اور غصہ پھیل گیا ہے۔ عمران 2023 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں، لیکن ان سے ملاقات پر مسلسل پابندی نے شبہ کو اور گہرا کر دیا ہے۔ منگل کی رات دیر گئے عمران خان کی بہنیں علیمہ خان،نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی خان جیل میں ملنے پہنچیں، لیکن پنجاب پولیس نے انہیں دروازے سے گھسیٹ کر باہر پھینک دیا۔
#Pakistan in its darkest period!!
Imran Khan in solitary confinement for over 20 days.
Sisters denied meeting him.
The military dictator enjoys lifelong immunity.
The situation is dangerous.@soldierspeaks @MoeedNj @Waqarkhan123 pic.twitter.com/L9n0J0d1pw
— Imtiaz Abbasi (@ImtiazAbbasi751) November 26, 2025
آخری ملاقات ایک سال پہلے ہوئی تھی
نورین نے الزام لگایا کہ میری عمر71 سال ہے لیکن پولیس نے میرے بال پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔ اسٹریٹ لائٹیں بند کر دی گئیں تاکہ اندھیرے میں تشدد کیا جا سکے۔ ایک سال سے زیادہ عرصے سے بہنوں کو عمران سے ملنے نہیں دیا گیا ہے۔ آخری ملاقات30 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران زندہ ہیں تو دکھاؤ۔
#PTI #PTIKhyberPakhtunkhwa #ptiprotestislamabad
Imran Khan's sisters, along with his supporters, are protesting outside Adiala Jail, because they weren't allowed to meet him. This is a totally fascist government and dictatorship. Punjab Police have a huge contingent present,… pic.twitter.com/W2o2xtmwfy
— Asghar khan (@Asghark0071978) November 25, 2025
ہزاروں پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل کے باہر
عمران کے قتل کی افواہ پھیلتے ہی پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہو گئے اور مطالبہ کیا کہ اگر عمران خان محفوظ اور زندہ ہیں تو ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔ صورتحال بگڑنے سے روکنے کے لیے جیل کے باہر بھاری سکیورٹی تعینات ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران کی بہنوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکہ پر دھرنا دیا، لیکن پولیس نے آگے بڑھنے نہیں دیا۔
🚨🚨🚨🚨
It It has been more than 12 hours since #ImranKhan’s sisters including @Aleema_KhanPK have been waiting outside Adiala to meet their brother, Imran Khan, despite having court orders standing in this cold weather middle of the night .
He has been in isolation again for… https://t.co/Y9pzOP7ZWl
— SafinaFaisal (@MrsSFaisall) November 25, 2025
حکومت نے اسے افواہ کہا، عوام نے کہا ثبوت دکھاؤ
شہباز شریف حکومت نے قتل کی خبر کو جھوٹ قرار دیا، لیکن ملاقات نہ ملنے کی بات نے عوام کا اعتماد توڑ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان حکومت اور فوج کے خلاف شدید غصہ ہے۔ 2024 سے کسی بھی پارٹی رکن یا حامی کو عمران سے ملنے نہیں دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں سب سے بڑا سوال گونج رہا ہے۔ کیا عمران خان کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کیا وہ واقعی محفوظ ہیں۔