National News

جاسوسی معاملے پر وہاٹس ایپ نے  حکومت کو دیا جواب، کہا- بہتر تال میل کی ضرورت

جاسوسی معاملے پر وہاٹس ایپ نے  حکومت کو دیا جواب، کہا- بہتر تال میل کی ضرورت

نیشنل ڈیسک :سوشل میڈیا ایپ وہائس ایپ  نے حکومت کو جاسوسی معاملے میں معلومات دی۔ بدھ کو وہاٹس ایپ نے حکومت کو سیکورٹی کو مضبوط کرنے کا بھروسہ دیا ہے۔اس کے علاوہ کمپنی نے کہا کہ ہمارے اور حکومت کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت ہے۔وہیں، حکومت جاسوسی معاملے کو لے کر سخت ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سیکورٹی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

PunjabKesari
اس سے پہلے بدھ کو کانگرس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کی صدارت والی پارلیمنٹ کی ایک مستقل کمیٹی نے وہاٹس ایپ جاسوسی معاملے کی چھان بین کے لئے میٹنگ کی۔ لوک سبھا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اس کمیٹی کو الیکٹرانک اور اطلاعات و ٹیکنالوجی کی وزارت، وزارت داخلہ اور جوہری توانائی کے شعبہ کے نمائندوں کی طرف سے معلومات دی جانی ہے۔

PunjabKesari
انفارمیشن ٹیکنالوجی معاملے کی مستقل کمیٹی کے صدر تھرور نے بھارتیہ شہریوں کی جاسوسی کے لئے ٹیکنالوجی کے مبینہ استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی کے ارکان کو خط لکھا تھا۔تھرور نے کہا تھا کہ' یہ  شدید تشویش کا موضوع ہے۔حال ہی میں وہاٹس ایپ نے کہا تھا کہ اسرائیلی سپائیویئر 'پگاسس ' کا استعمال کرکے دنیا بھر میں بہت لوگوں کی جاسوسی کی گئی جن میں بھارت کے کئی سماجی کارکن اور صحافی شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top