Latest News

جی 20 کے پہلے دن کیا - کیا ہوا ؟ مودی - میلونی کی خاص کیمسٹری  سے لُولا کو گلے لگانے تک ۔۔۔ تصاویر میں دیکھیں

جی 20 کے پہلے دن کیا - کیا ہوا ؟ مودی - میلونی کی خاص کیمسٹری  سے لُولا کو گلے لگانے تک ۔۔۔ تصاویر میں دیکھیں

جوہانسبرگ: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دنیا کے کئی رہنماؤں کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو کی اور کہا کہ انہوں نے عالمی ترقی اور خوش حالی کے لیے مشترکہ عزم کو دوہرایا۔ مودی نے جنوبی افریقہ میں جی20 رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس سے ملاقات کی۔

It was wonderful meeting Prime Minister Keir Starmer in Johannesburg. This year has brought new energy to the India–UK partnership and we will keep driving it forward across many domains.@10DowningStreet @Keir_Starmer pic.twitter.com/LzQk7QPnaS

— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025


مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، جوہانسبرگ میں برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مل کر بہت اچھا لگا۔ اس سال  ہندوستان - برطانیہ شراکت میں نئی توانائی آئی ہے اور ہم اسے کئی شعبوں میں آگے بڑھاتے رہیں گے۔

It is always a delight to meet President Lula. India and Brazil will continue to work closely to boost trade and cultural linkages for the benefit of our people.@LulaOficial pic.twitter.com/9VWbpERHAd

— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025

 

مودی نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ابراہیم کے ساتھ ان کی اچھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان  اور ملائیشیا دو طرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرانس کے صدر میکرون سے مل کر خوش ہوئے جن کے ساتھ ان کی مختلف معاملات پر اچھی بات چیت ہوئی۔
مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ  ہندوستان -فرانس کے تعلقات دنیا کی بھلائی کے لیے ایک طاقت بنے ہوئے ہیں۔

Had a wonderful meeting with President Mr. Lee Jae-myung of the Republic of Korea during the Johannesburg G20 Summit. This is our second meeting this year, indicative of the strong momentum in our Special Strategic Partnership. We exchanged perspectives to further deepen our… pic.twitter.com/LBiOcLPwqV

— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025

وزیراعظم کی کوریائی رہنما لی جے میونگ سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس سال میونگ سے ان کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ مودی نے کہا کہ یہ گفتگو ہماری خصوصی اسٹریٹجک شراکت میں مضبوط رفتار کا اشارہ ہے۔ ہم نے اپنے معاشی اور سرمایہ کاری روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے نظریات کا تبادلہ کیا۔

PunjabKesari
برازیل کے صدر سے ملاقات کے بعد مودی نے کہا، ہندوستان اور برازیل اپنے عوام کے فائدے کے لیے تجارت اور ثقافتی روابط کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ گٹریس کے ساتھ ان کی بہت بامعنی گفتگو ہوئی۔ کانفرنس کے مرکزی اجلاس سے قبل وزیراعظم مودی نے اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی سمیت کئی دوسرے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔

With fellow G20 leaders at the Johannesburg Summit.

Together, we reaffirm our shared commitment to global progress and prosperity. pic.twitter.com/Fj6Yc7gbEM

— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025


چوٹی کانفرنس میں جی- 20 رہنماؤں کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ہم ایک ساتھ مل کر عالمی ترقی اور خوش حالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ مودی نے انگولا کے صدر جواو مانوئل گونزالویس لورینکو سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ انہیں اس کے آغاز میں دہلی میں ان کا استقبال کرنے کا اعزاز ملا۔ انہوں نے کہا،  ہندوستان انگولا کے ساتھ سال دوستی کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک تجارت کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سنگاپور کے اپنے ہم منصب لورینس وونگ سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان - سنگاپور شراکت ترقی اور استحکام کا ایک اہم ستون بنی ہوئی ہے۔ مودی نے اپنے ویتنامی ہم منصب فام منہ چِن سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا، ہندوستان اور ویتنام کے درمیان ایک مضبوط، مستقبل آگاہ دوستی کے لیے ہمارا عزم برقرار ہے۔ وزیراعظم کی جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ہوئی ملاقات کو شاندار قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا، ہندوستان کے جرمنی کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، خاص طور پر تجارت، ٹیکنالوجی، جدت اور دوسرے شعبوں میں۔

It was wonderful to meet German Chancellor, Mr. Friedrich Merz. India's ties with Germany are robust, especially in areas such as trade, technology, innovation and more.@_FriedrichMerz pic.twitter.com/ZPAQTdzLQT

— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025

انہوں نے جوہانسبرگ میں جی20 کانفرنس کے دوران عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او)کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نگوژی اوکنجو۔ایویلا سے بھی گفتگو کی۔ مودی نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان  اور ایتھوپیا کی شراکت تاریخی ہے اور ترقی میں تعاون سے یہ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہم ٹیکنالوجی، مہارت اور دوسرے شعبوں میں تعلقات کو اور مستحکم کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے سیئرا لیون کے صدر جولیئس ماڈا بیو سے بھی ملاقات کی۔ مودی نے عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئسس سے بھی ملاقات کی اور کہا، ہمیشہ کی طرح، تلسی بھائی سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہندوستان  ہمیشہ ایک صحت مند دنیا بنانے میں تعاون کرے گا۔
اس سے پہلے، جی۔20 چوٹی کانفرنس کے مقام پر پہنچنے پر مودی نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کو گرم جوشی سے استقبال کرنے اور اس اہم چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جی20 رہنماؤں کی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے عالمی ترقیاتی معیارات پر گہرے از سر نو غور کا مطالبہ کیا اور منشیات۔دہشت گردی گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنے کے لیے جی۔20 پہل اور ایک عالمی صحت خدمات ردعمل دستہ بنانے کی تجویز پیش کی۔

 



Comments


Scroll to Top